حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے، مولانا فضل الرحمان

کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ پر اختلاف سامنے آ گیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور آج رات کی مذاکرات کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

مردان میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء کی پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات کم اور دھمکیاں زیادہ تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جس حکومت کا اپنا کوئی آئینی اور قانونی جواز نہ ہو وہ ہمیں کیا آئینی حدود بتائے گی؟

انہوں نے بتایا کہ حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اور اس حوالے سے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں حزب اختلاف کا متفقہ مؤقف سامنے آئے گا اور اس پر عمل ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انصار الاسلام رضاکار تنظیم اور ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، جو حکومت رضاکاروں سے خوفزدہ ہے وہ مسلح تنظیموں کا کیا مقابلہ کرے گی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ اپوزیشن ایک صفحے پر ہے اور اس کا ایک ہی ہدف ہے، ہم اداروں کے ساتھ تصادم نہیں چاہتے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر مشکل وقت آیا تو ڈنڈا بردار محاز پر ہوں گے۔


متعلقہ خبریں