ایل او سی خلاف ورزی، دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی

افغان سفیر کی طلبی: داعش لیڈر کی حوالگی کا مطالبہ

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی ایک مرتبہ پھر خلاف ورزی پر دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ڈی جی جنوبی ایشیاء و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے طلب کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر شہری و دیہی آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق آج بھارت کی جانب سے جورا اور شاہ کوٹ میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی۔

بھارتی قابض افواج کی فائرنگ اور بلا اشتعال گولہ باری سے ایک سپاہی لانس نائیک زاہد اور پانچ شہری شہید ہوئے۔

پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے نو اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی افواج کی جانب سے جان بوجھ کر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سےبھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں جبکہ بھارتی فوج اپنے اہلکاروں کی لاشیں اور زخمیوں کو اٹھانےمیں مصروف ہے۔


متعلقہ خبریں