جینیفر لارنس نے کک مارونی سے شادی کرلی

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ جینیفر لارنس نے 34 سالہ آرٹ ڈائریکٹر کک مارونی سے خاموشی سے شادی کرلی۔

29 سالہ آسکر انعام یافتہ اداکارہ نے شادی کی تقریب میں صرف 150 افراد کو ہی مدعو کیا جبکہ اس کو میڈیا کی کوریج سے بھی دور رکھا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جینیفر نے شادی کی تقریب میں سفید رنگ کا دلکش لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ دولہے نے ٹکسیڈو پہنا ہوا تھا۔

تقریب میں دولہے اور دلہن نے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو ہی مدعو کیا تھا جبکہ اس کی سیکیورٹی کے لیے متعدد محافوں کو تعینات کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان 2018 میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور فروری 2019 میں جنیفر اور مورونی نے منگنی کی تھی۔

اس سے قبل معروف اداکارہ کے فلم ہدایت کار ڈیرن ایرنوفسکی سے تعلقات تھے جبکہ اداکارہ ان کا اعتراف بھی کرچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز