مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی کو منانے کے لئے متحرک

بلاول نے مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو منانے کے لیے متحرک ہوگئے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری سے رابطہ کیا ہے۔

ان کے مطابق نیئر بخاری نے تمام تحفظات سے متعلق مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق نیئر بخاری نے جے یو آئی کے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے فیصلے کو یک طرفہ قرار دیا جس پر مولانا فضل الرحمان نے یقین دہانی کرائی کے تمام فیصلے مشترکہ ہوں گے۔

سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لیکر ہی آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیئر بخاری  نے مولانا فضل الرحمان کا مؤقف بلاول بھٹو کے سامنے رکھنے کے لئے وقت مانگ لیا۔

انہوں نے فضل الرحمان کو جواب دیا کہ پارٹی قیادت کو آگاہ کرنے کے بعد ہی آپ کو جواب دوں گا۔


متعلقہ خبریں