کراچی:وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سے ملاقات نہیں ہوگی؟معظم عباسی کو سندیسہ آگیا

کم آمدنی والا طبقہ خریداری کرے گا، حکومت معاونت کرے گی

کراچی: وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچیں گے تو ان کی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات شیڈول میں شامل نہیں ہے لیکن لاڑکانہ کی نشست پی ایس-11 پہ پی پی پی کے امیدوار جمیل سومرو کو انتخابی میدان میں شکست سے دوچار کرنے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نومنتخب رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی سے ملاقات طے ہے۔نومنتخب رکن اسمبلی کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔

لاڑکانہ میں شکست کے بعد پیپلزپارٹی میں پھوٹ پڑ گئی

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ لاڑکانہ میں جیالوں کو شکست سے دوچار کرنے والے معظم عباسی کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران وزیراعظم کامیابی پر مبارکباد پیش کریں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ نومنتخب رکن سندھ اسمبلی وزیراعظم عمران خان سے درخواست کریں گے کہ وہ لاڑکانہ کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کریں کیونکہ وہاں لوگ بنیادی سہولتوں تک سے محروم ہیں اور سخت پریشانی میں زندگی گزار رہے ہیں۔

جی ڈی اے کے حمایت یافتہ نو منتخب رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے ہم نیوز کے مطابق تصدیق کی ہے کہ انہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے فون کرکے نہ صرف انتخاب میں کامبیابی پر مبارکباد پیش کی بلکہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے دوپہر دو بجے گورنر ہاؤس میں بھی مدعو کیا ہے۔

معظم عباسی نے لاڑکانہ سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس-11 پہ پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی امیدوار جمیل سومرو کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ جمیل سومرو اس وقت چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے پولیٹیکل سیکریٹری بھی ہیں۔

ترسیلات زر میں 17 فیصد اضافہ، وزیراعظم معاشی کامیابیوں پر مطمئن

ہم نیوز کے مطابق طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر ساڑھے گیارہ بجے قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں گورنر سندھ  سمیت پی ٹی آئی کے وزرا اور اراکین اسمبلی ان کا استقبال کریں گے۔ ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سے ان کی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے وفود سے وزیراعظم کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوں گی اور دونوں کو 15/15 منٹ کا وقت دیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد کی سربراہی وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔ وفد کنور نوید جمیل، خواجہ اظہار الحسن، امین الحق، نسرین جلیل اور میئر کراچی وسیم اخترپر مشتمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد کراچی اور حیدر آباد کے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے وزیر اعظم سے بات چیت کرے گا جب کہ میئر کراچی وسیم اختر شہر قائد کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

شہرقائد میں قیام کے دوران وزیراعظم سندھ انفرااسٹرکچر کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کریں گے۔ اس کے بعد انہیں وفاق کی جانب سے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر حکام بریفنگ دیں گے۔

’عمران خان نے اپنی ٹیم کا انتخاب میرٹ پر نہیں کیا‘

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان حب میں چین کے تعاون سے لگائے جانے والے 1320 میگا واٹ کے پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کریں گے۔

طے شدہ پروگرام کے تحت وزیراعظم سہہ پہر چار بجے کراچی سے روانہ ہو جائیں گے۔


متعلقہ خبریں