کراچی: حشرت الارض کی یلغار نے شہریوں کا سکون غارت کردیا

کراچی: حشرت الارض کی یلغار نے شہریوں کا سکون غارت کردیا

کراچی: مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے شہر قائد پرحشرت الارض کی یلغار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت پریشانی و اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حشرت الارض کی یلغار سے جلدی امراض و الرجی پھیلنے کا خطرہ موجود ہے۔

کراچی میں ڈینگی بخار سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی

ہم نیوز کے مطابق مشرقی ہواؤں کے ساتھ روشنیوں کے شہرمیں حشرت الارض کی بہت بڑی تعداد داخل ہوئی ہے۔ شہریوں کے مطابق ننھے ننھے کیڑے مکوڑے دن رات آنکھ، کان و ناک میں داخل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے وہ اذیت میں مبتلا ہیں۔

حشرت الارض کی لامحدود تعداد نے سب سے زیادہ پریشانی میں بچوں کو مبتلا کیا ہے کیونکہ وہ ان سے مناسب انداز میں بچاؤ نہیں کرپارہے ہیں۔

ماہرین نے ہم نیوز سے بات چیت میں کہا ہے کہ عین ممکن ہے کہ کیڑوں کی آمد کی بنیادی وجہ شمال مشرقی ہوا اور بحیرہ عرب میں بننے والا دباؤ ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ اکتوبر میں یہی حشرات الارض مشرق وسطیٰ اور افریقہ کی جانب سفر کرتے ہیں۔

کراچی میں دودھ کے بعد آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،شہری بلبلا اٹھے

ہم نیوز سے گفتگو میں طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ کیڑے جلدی امراض و الرجی پیدا کرنے کا بھی سبب بن سکتے ہیں۔

کراچی پہ حشرت الارض کی یلغار کے باوجود صوبائی اور شہری حکومتوں نے تاحال اس ضمن میں چپ سادھ رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں