‘حکومت کیخلاف جمہوری ہتھیار استعمال کرنا آئینی حق ہے’

حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی پر نادرا سے جواب طلب

فائل فوٹو


اسلام آباد:جمیعت علمائے اسلام(ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف جمہوری ہتھیار استعمال کرنا ان کا آئینی و جمہوری حق ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا جے یو آئی ف کی جنگ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں جگہ تھی۔ ان کی جماعت نے  صدر، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعظم کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی سے مقابلہ کیا تھا۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی اقتدار کی بھوکی نہیں اور نہ یہ ان کا مسئلہ ہے۔

یہ پڑھیں: ’حکومت کے سر سے خفیہ ہاتھ اٹھ رہا ہے‘

انہوں نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی مگر 2018 کی طرح کسی جامع منصوبے کے تحت نہیں ہوئی۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 2008 کے انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی اور ایسا ہم کب تک برداشت کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کی جنگ تمام اپوزیشن جماعتوں کی جنگ ہے اور ہمارا مسئلہ اقتدار نہیں بلکہ انتخابات میں تسلسل سے دھاندلی ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ 25 جولائی کے بعد تمام اپوزیشن جماعتوں نے 2018 کے انتخابات کو جعلی اور دھاندلی زدہ قرار دیدیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی پارلیمنٹ میں جانے پر رضامند نہیں تھی لیکن دیگراپوزیشن جماعتوں کی رائے کے احترام میں پارلیمنٹ گئی۔


متعلقہ خبریں