ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے تاہم مالاکنڈ اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز  پنجاب، سندھ، اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ خیبرپختون خوا کے ضلع چترال اور دیر میں بعض مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

اس کے علاوہ مالاکنڈ اورگلگت بلتستان میں بلند پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کا امکان ہے۔

دوسری جانب رات کے اوقات میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کےبالائی /وسطی اضلاع میں موسم سرداور خشک رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز موسم گڑھی دوپٹہ میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں