اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 785 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 121 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد 785 پوائنٹس کی کمی پر بند ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی شروع ہونے والی مندی اختتام تک جاری رہی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 870 پوائنٹس کے ساتھ ہوا اور ابتدا میں ہی 15 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم فوراً ہی 100 انڈیکس منفی زون میں ٹریڈ کرنے لگا اور کاروبار کے اختتام سے قبل 33 ہزار 74 پوائنٹس تک گر گئی تھی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 785 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 84 پوائنٹس پر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں کراچی میں دودھ کے بعد آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،شہری بلبلا اٹھے

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 100,274,380 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 4,518,984,013 بنتی ہے۔

گزشتہ ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی تھی۔


متعلقہ خبریں