ڈینگی کیسز کی تعداد34ہزار سے تجاوز کر گئی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 883 نئے کیسز درج ہوئے جن سے مجموعی تعداد 34359 ہو گئی ہے۔

ذرائع وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 135 مریض مختلف اسپتالوں میں لائے گئے ہیں جس سے مجموعی تعداد 9713 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب 7576 اور سندھ میں 6147 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔ خیبرپختونخوا میں5789 اور قبائلی اضلاع 491 ڈینگی کیس کا اندراج ہوا ہے۔

یہ بھی جانیں ڈینگی الرٹ:24 گھنٹوں میں مریضوں کی تعداد مزید بڑھ گئی

بلوچستان 2877، آزادکشمیر1448 اور ملک کے دیگر علاقوں سے318 ڈینگی کیس سامنے آئے ہیں۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق رواں برس وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے 18، سندھ 19، پنجاب 10، بلوچستان 3، آزادکشمیر ڈینگی سے 1 شخص جاں بحق ہوا ہے۔

رواں برس ملک میں ڈینگی سے 47 اموات ہوچکی ہیں جب کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ڈینگی سے ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔

اسلام آباد کے سرکاری اسپتالوں میں 200 سےزائد اور نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے 70 مریض زیر علاج ہیں۔ گزشتہ ہفتے میں دو ہزار دوسو مریض ڈینگی مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔

پمز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 80 سے زائد اور پولی کلینک میں 69 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 142 رسپانس ٹیمز اور 66 سپرے ٹیمز ڈینگی سے نمپٹنے میں مصروف ہیں۔ پولی کلینک میں ڈینگی کے84سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔


متعلقہ خبریں