مولانا کے آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں شروع

مولانا کے دھرنے سے قبل گرفتاریاں شروع

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: وفاقی پولیس نےجمیعت علمائے اسلام(ف) کے آزادی مارچ کے لیے بینرز لگانے والوں  کو گرفتار کرنا شروع کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو ملزمان مولانا شفیق الرحمن اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتا کر کے بینرز بر آمد کر لیے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔ پولیس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ملزمان لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت آٹھ سرگرمیوں پر پابندی عائد

تھانہ شمس کالونی نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد کی مدد سے مزید چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت 8 سرگرمیوں بغیر اجازت پابندی عائد ہے۔ شہر اقتدار میں کسی قسم کے اجتماع، مجالس اور ریلیوں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

علاوہ ازیں لاؤئڈ اسپیکر اور کیسٹ پلیئر کے استعمال اور کھلے عام اسلحے کی نمائش کرنے پر بھی پابندی کا اطلاق ہو گا۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وال چاکنگ، پمفلٹ تقسیم کرنے، آتش بازی اور اس کا سازوسامان خریدنے، بلاسٹنگ کے ذریعے اسٹون کرشنگ کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں