دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان

دورہ آسٹریلیا کیلیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان آج متوقع

لاہور: دورہ آسٹریلیا کے لیے قومی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، آصف علی، حارث سہیل، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوش دل شاہ، محمد عامر، محمد حسنین، محمد عرفان، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان قادر اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، حارث سہیل، عمران خان، افتخار احمد، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان، موسیٰ خان، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ شامل ہیں۔


قومی ٹیم کے چیف سیلکٹر و کوچ مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہمیں تیز گیند بازی کا مقابلہ کرنے کے لئے جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی اور اس کے لئے ہم نے بھی زیادہ تر فاسٹ بالر کا ہی انتخاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان قادر کو آسٹریلیا میں کھیلنے کے تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں رکھا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز کی کپتانی سے متعلق چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے۔

مصباح نے کہا کہ سرفراز کے خلاف کوئی سازش کی گئی ہے ایسا تاثر دینا بالکل غلط ہے، میں نے ہمیشہ سرفراز کو اسپورٹ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں