اسلام آباد دھرنے کیلئے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے کا انکشاف


کراچی: اسلام آباد دھرنے کے لیے مبینہ طور پر بھتہ طلب کرنے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے عہدیداروں کے خلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے لانڈھی کے مقامی رہنما صابر اشرفی، حنیف اور سلیم نامی عہدیداروں کے خلاف مقدمہ درج ہوا۔

کراچی پولیس کے مطابق مقدمہ کاشف نظامی نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اسلام آباد میں دھرنے کیلئے 50 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا اور ایسا نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مدعی کاشف نظامی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کارکن ہے۔

اس سے قبل وفاقی جے یو آئی (ف) کے آزادی مارچ کے لیے بینرز لگانے والوں کو گرفتار کرنا شروع کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو ملزمان مولانا شفیق الرحمان اور مولانا محمد ارشاد کو گرفتار کر کے بینرز بر آمد کر لیے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کیا ہے۔

پولیس نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ ملزمان لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر اکسا رہے تھے۔


متعلقہ خبریں