کراچی: 9 لاکھ 79 ہزار ٹن سے زائد کچرا ٹھایا گیا ہے،ترجمان سندھ حکومت


کراچی : حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ کلین کراچی مہم کے دوران شہر کے 6اضلاع  سے مجموعی طور پر 9 لاکھ 79 ہزار ٹن سے زائد کچرا ٹھایا گیا ہے،تاہم صفائی مہم آگے بھی جاری رہے گی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حلیم عادل شیخ کا دعوی ہے کہ جگہ جگہ اب بھی کچرا پڑ ا ہوا ہے۔ کل سے کلین کراچی مہم کو بے نقاب کریں گے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ  شروع کی گئی کلین کراچی مہم اختتام کو پہنچ گئی ۔وزیراعلی ہاؤس  سے جاری  اعدادوشمار کے مطابق مہم میں کل 9 لاکھ 79 ہزار 941 ٹن کچرا اٹھایا گیا۔اس میں سے   4 لاکھ 55 ہزار  ٹن کچرا شرافی گوٹھ میں عارضی جی ایس ٹی پہنچایا گیا۔

صفائی مہم میں   چھوٹے بڑے نالوں کو بھی صاف کیا گیا۔ متعدد علاقوں میں درخت لگانے کے علاوہ تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا گیا۔

سندھ حکومت کے ترجمان  مرتضی وہاب نے کہاہے کہ  صفائی مہم آگے بھی جاری رہے گی۔ ضلعی میونسپل کارپوریشنز کے اشتراک سے کچرا اٹھانے کا مستقل حل نکالیں گے۔

پی ٹی آئی  کے رہنما حلیم عادل شیخ  نے کہاہے کہ وزیراعلی سندھ کی صفائی مہم کو ایک مہینہ مکمل ہوگیا۔ کل سے کلین کراچی مہم کو بے نقاب کریں گے۔

کراچی  کے باسیوں کا کہناہے کہ کچھ بہتری ضرور آئی ہے۔ لیکن مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ہشیار: ملبہ دکھا تو عمارت اور کچرا نظر آیا تو دکان سیل، وزیراعلیٰ سندھ

دوسری طرف سندھ حکومت کا  کہنا ہے کہ  اب ضلعی میونسپل کارپوریشنز  اور سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ بورڈ صفائی کے اس عمل  کو جاری رکھیں گے۔


متعلقہ خبریں