مولانا فیصلے پر نظر ثانی کریں،دھرنے کا نقصان کشمیر کاز کو ہورہا ہے،شوکت یوسفزئی

ووٹ بیچنے کیلئے 10 کروڑ کی آفر ہوئی، شوکت یوسفزئی

فائل فوٹو


پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی )حکومت نے مولانا فضل الرحمن سے  اسلام اباد مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل کردی ہے ۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات  شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں کیونکہ کے مولانا کے  دھرنے  سب سے زیادہ نقصان کشمیر کاز کو ہورہا ہے.

خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان نے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان پاکستان کو بڑے حادثے کا شکار کرنا چاہتے ہیں ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ جب سے مولانا فضل الرحمان نے مارچ کا ڈھنڈورا پیٹاہے میڈیا پر کشمیر کا ایشو پیچھے چلا گیا ہے۔ مودی کی خواہش تھی جو فضل الرحمان نے پوری کر دی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ   وزیر اعلی محمود خان کی ہدایت پر قائم وزراءکی کمیٹی اپوزیشن سے بھی رابطہ کرے گی۔جے یو آئی کے مقامی  رہنما سے صوبائی  سطح پر رابطے کیے ہیں ۔

ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ وفاقی سطح پر بننے  والی کمیٹی جے یو آئی سمیت اپوزیشن کے مرکزی  رہنماؤں سے رابطے کرچکی ہے۔مولانا فضل الرحمان ملک کے معاملات کو ٹھیک کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آزادی مارچ: جے یو آئی (ف) کا مطالبات پر لچک نہ دکھانے کا فیصلہ

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا ملک میں افراتفری چاہتے ہیں وہ اپنی شکست کا انتقام لینا چاہتے ہیں۔  یہ فیصلہ عوام نے کرنا ہے  کہ وہ ملک کی ترقی چاہتے ہیں یا افراتفری؟


متعلقہ خبریں