وزیر اعظم نے چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا


حب: وزیر اعظم عمران خان نے 1320 میگا واٹ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔

حب میں وزیر اعظم عمران خان نے حب پاور جنریشن پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا سی پیک کا پہلا جوائنٹ منصوبہ ہے اور سی پیک کے مختلف منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مقامی ایندھن کے ذریعے زیادہ بجلی بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔ چائنہ حب پاور جنریشن پلانٹ کے لیے کم از کم 20 فیصد کوئلہ تھر سے لایا جائے جس سے ہمارے اخراجات میں کمی آئے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ہمارے پاس گیس کے بھی ذخائر موجود ہیں اور ہم گیس سے بھی بجلی بنا سکتے ہیں جسے نکالنے کے لیے ہمیں سرمایہ کار کی ضرورت ہے۔ ماضی میں گیس سے بجلی بنانے کے منصوبوں پر کام نہیں ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جب ہماری حکومت آئی تو 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا جس کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ہم چاہتے ہیں ہمارے جو بھی پاور پروجیکٹ بنیں وہ لوکل فیول سے بنیں۔ ڈالر مہنگا ہوتا ہے تو بجلی مہنگی ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ’ کراچی کے مسائل کو حل کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے’

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو آسانیاں فراہم کرنا بے حد ضروری ہے۔ جب تک ملک سے کرپشن ختم نہیں ہوتی سرمایہ کاری ملک میں نہیں آ سکتی۔ میں 22 سال سے کہہ رہا ہوں پاکستان میں کرپشن ہے اور جب تک ہم کرپشن پر قابو نہیں پالیتے باہر سے کوئی سرمایہ کار نہیں آئے گا۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں سب سے زیادہ سونے اور تانبے کے ذخائر پاکستان کے پاس ہیں جنہیں آسانی سے نکالا جا سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں