آزادی مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت متحرک

آزادی مارچ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت متحرک

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کو روکنے کے لیے پنجاب حکومت متحرک ہو گئی۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ پنجاب حکومت نے مسلم لیگ نواز کے سرکردہ کارکنوں کی فہرستیں مرتب کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

ان کے مطابق پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ن لیگ کے متحرک کارکنوں کی فہرستیں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے متحرک کارکنان کی فہرست پہلے ہی مرتب کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیشل برانچ لاہور نے جے یو آئی (ف) کے حامی مدارس کی فہرست بھی مرتب کر لیں جنہیں پنجاب حکومت کو فراہم کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے مارچ کے حوالہ سے پالیسی مرتب کرنے کے بعد گرفتاری یا نظر بندی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ آزادی مارچ کو روکنے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف آپشنز پر غور کیا جارہا ہے جن میں مولانا فضل الرحمان کی نظربندی بھی شامل ہے۔


متعلقہ خبریں