کرپشن کی وجہ سے سندھ کے عوام بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہے ہیں،عمران خان


کراچی:وزیراعظم  عمران خان  نے کہا کہ بد قسمتی سے کرپشن کی وجہ سے صوبے کے عوام صاف پانی،  صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے ان خیالات کا اظہار  سندھ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے  کراچی میں وفاقی حکومت کی طرف سے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ کے موقع پر کیا ۔

اس بریفنگ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل ، وفاقی وزیر پارلیمانی آمور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر بحری امور سید علی زیدی شریک ہوئے ۔

وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا،  معاون خصوصی ندیم بابر، ممبر قومی اسمبلی اسد عمر، ممبران سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، مئیر کراچی وسیم اختربھی اس موقع پر موجود تھے ۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ،  ایس آئی ڈی سی ایل بورڈ کے چیرمین ثمر علی خان،  چیف ایگزیکٹو آفیسر صالح احمد فاروقی اور سینیر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کو وفاق کی طرف سے جاری کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو کام صوبائی حکومت کی ذمہ داری تھی، ان کا بیڑہ بھی وفاقی حکومت نے اٹھا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیےوزیر اعظم عمران خان سے کراچی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ بد قسمتی سے کرپشن کی وجہ سے صوبے کے عوام صاف پانی،  صحت اور تعلیم جیسے بنیادی ضروریات سے بھی محروم رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر کراچی پیکیج میں شامل منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔


متعلقہ خبریں