کرتارپور راہداری: بھارت نے پاکستان کا اصولی مؤقف تسلیم کرلیا


اسلام آباد: کرتارپور راہداری کے معاملے پر بھارت نے پاکستان کے اصولی مؤقف کے آگے گھنٹنے ٹیک دیے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت، پاکستان کے بھیجے معاہدے کے مسودے پر متفق ہو گیا اور یاتریوں کیلئے 20 ڈالر سروس چارجز ادائیگی کی شرط بھی مان لی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کرتارپور راہداری سے متعلق آزمائشی اعداد و شمار کا تبادلہ بھی کر لیا گیا جبکہ معاہدے کے مسودے میں معمولی اختلافات دور ہو گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین کرتارپور راہداری معاہدے پر جلد دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخطوں کیلئے بھارت نے 23 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے معاہدے پر دستخطوں کی تاریخ اور دیگر تفصیلات سے سفارتی سطح پر آگاہ نہیں کیا۔

ان کے مطابق پاکستان نے تاحال معاہدے پر دستخطوں کیلئے حتمی تاریخ طے نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کرتارپور زیرو پوائنٹ پر ہو گی یا واہگہ سرحد پر، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہوا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مقرر کردہ فوکل پرسنز معاہدے پر دستخط کریں گے۔


متعلقہ خبریں