عوام،عمران خان کی’کریں گے،کررہے ہیں اور ہوگا‘ کی گردان جان چکے،مریم اورنگزیب

ترجمانوں کے اجلاسوں پر خرچ کرنے کے بجائے چینی سستی کردیں، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت اور اس کی اقتصادی پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان! قوم آپ کی جانب سے کی جانے والی ’کریں گے، کررہے ہیں اورہوگا‘ کی گردان کو جان چکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں سب سے بڑا مسئلہ معاشی پالیسی کا نہ ہونا ہے جس کی بھینٹ 40 لاکھ افراد بے روزگار ہو کرچڑھ چکے ہیں۔

اپوزیشن استعفیٰ لے بھی سکتی ہے اور دے بھی، حافظ حسین احمد

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پراپنے ردعمل میں کہا ہے کہ قول و فعل کا تضاد اور جھوٹ موجودہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت کی کرپشن اور بدانتظامی عروج پر ہے۔

ملک کے بڑے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی نالائقی، 13 فیصد مہنگائی، کاروبار کی بندش، شرح سود کا 13.25 فیصد ہونا اور ترقی کی شرح کا 5.8 سے 2.4 پر آنا بڑے مسائل ہیں۔

پی ایم ایل (ن) کی مرکزی ترجمان نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‎اب اپنی تقاریر کے ذریعے قوم کی توجہ مزید ’ڈائیورٹ‘ کر کے ان پر حکمرانی نہیں کرسکتے ہیں۔

حکومت کی معاشی و اقتصادی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ ملک کا اہم مسئلہ وہ دس لاکھ افراد ہیں جو خط غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں۔

عوام کے حق کی جنگ لڑ رہے ہیں،تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں،مولانا فضل الرحمان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے ارباب حل و عقد کو مخاطب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ عمران خان! ایک سال میں ادویات کی قیمتوں میں جو اضافہ ہوا ہے اور گیس و بجلی کے جو نرخ بڑھائے گئے ہیں ان کا حساب کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پولیو، بی آڑٹی، جی آئی ڈی سی اور ایتھنول میں ہونے والی کرپشن کا جواب کون دے گا؟


متعلقہ خبریں