کراچی: بندرگاہ پر دو کار گو بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر

کراچی: بندرگاہ پر دو کار گو بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر

کراچی: روشنیوں کے شہر کی بندرگاہ پر دو کارگو بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے ہیں جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

فعال بندرگاہیں اقتصادی ترقی کی ضمانت، وائس ایڈمرل کلیم شوکت

ہم نیوز کے مطابق بحری جہازوں کے ٹکرانے کا واقعہ صبح گیارہ بجے پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں برتھ سمیت دونوں بحری جہازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق نقصان بہت زیادہ نہیں ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جہازوں کےدرمیان ٹکربرتھ نمبر25 پرہوگئی۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب لنگر ڈالنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ بحری جہازڈالیا کینا سے پاکستان آیا تھا۔

ترجمان کے پی ٹی کے مطابق تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ہم نیوز نے کے پی ٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ نقصان کا تخمینہ لگانے کے بعد اسے  پی این آئی کلب کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔

سمندری آلودگی کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کا بڑا قدم

اسی طرح کے دو حادثات پہلے بھی کراچی میں ہوچکے ہیں جب کہ ملائیشیا میں بھی اس طرح کا ایک حادثہ وقوع پذیر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں