’صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس فائز عیسی کی درخواست پہلے والا بنچ ہی سنے گا‘

ڈینیل پرل قتل کیس:ملزمان کی رہائی روکنے کے حکم میں توسیع کی استدعا مسترد

فائل فوٹو


اسلام آباد: صدارتی ریفرنس کے خلاف جسٹس قاضی فائز عیسی کی درخواست پہلے والا دس رکنی بنچ ہی سنے گا۔

ذرائع کا کہناہے کہ سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت صدارتی ریفرنس کے خلاف دیگر تمام درخواست 28اکتوبر کو سماعت کے لئے مقرر کردی ہیں۔

28 اکتوبر کو عدالت عظمی کا  دس رکنی بنچ جسٹس قاضی فائز عیسی اور دیگر تمام آئینی درخواستوں کی سماعت کرے گا، بنچ میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

خیال رہے  کہ آج کی سماعت میں سپریم کورٹ کے دس رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس عمر عطا بندیال  نے آبزرویشن دی تھی  کہ ایک جج طویل چھٹی پر ہیں اس لئے معاملہ نئے بنچ کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ کے پاس بھیجا جائیگا۔

عدالت عظمی  کے لارجر بنچ کی اس آبزرویشن پر درخواستگزاروں اور سینئیر وکلا کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:قاضی فائز عیسی کی درخواستوں پر سماعت کرنے والافل کورٹ بینچ تحلیل


متعلقہ خبریں