سرفراز کو کپتانی سے کیوں ہٹایا؟ سندھ اسمبلی میں قرارداد پیش

ہمارے سب کھلاڑی ترپ کا پتا ہیں، سرفراز

فائل فوٹو


کراچی:سرفراز احمدکو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے پر سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار دا پیش کردی گئی۔

سندھ حکومت کے ترجمان  مرتضیٰ وہاب  نے کہا ہے کہ اس معاملے پروزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کریں گے۔

کراچی میں سرفرازاحمد کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے معاملے کی گونج اسمبلی میں بھی سنائی دی۔

متحدہ قومی موومنٹ کےمحمد حسین نے سندھ اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد کوقومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹانازیادتی ہے،جی ڈی اے نے بھی قرارداد کی حمایت کی۔

مرتضیٰ وہاب نے  ویڈیو بیان میں کہا کہ کراچی کا مقدمہ لڑنے کے دعویدار صرف باتیں کرتے ہیں۔ کراچی کے مایہ ناز کھلاڑی سرفراز احمد کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ  پی ٹی آئی اور ایم کیوایم پاکستان نے آنکھیں بند کرلی  ہیں۔ اس  معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھ کر احتجاج کریں گے۔

مسلم لیگ فنکشنل کی نصرت سحر عباسی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کےمعاملے پر  انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ کی حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:سرفراز کو ڈراپ کرنے کی وجہ ناقص کارکردگی ہے ، ہیڈ کوچ مصباح الحق

نصرت سحر عباسی نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ  سرفراز احمد کا تعلق  سندھ سے ہے  اور  وہ طویل عرصے سے اچھی کارکردگی دکھارہے تھے۔


متعلقہ خبریں