27 اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی کے حوالے سے ن لیگ کا اہم اجلاس


لاہور: ستائیس اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلی کے انتظامات کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل ن) کا اہم اجلاس لاہور میں ہوا۔

مسلم لیگ ن لاہور کے صدر پرویز ملک کی زیرصدارت ماڈل ٹاون میں ہونے والے اجلاس  میں آذادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے بھی تجاوز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں عہدیداروں کو کشمیر ریلی کے انتظامات کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ آزادی مارچ میں شرکت اور ورکرز کو متحرک کرنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں ۔

اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک پرویز نے کہا کہ ستائیس اکتوبر کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی نہیں بلکہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حزب اختلاف آزادی مارچ  پر تقسیم کا شکار، گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ بھارت کو کشمیر پر انسانی خالف ورزیوں سے روکے۔

ن لیگ کے رہنما خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ آزادی مارچ میں جو متحدہ اپوزیشن کا لائحہ عمل اور میاں نواز شریف کی ہدایت ہو گی، اس پر عمل کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں