بھارت اپنے آرمی چیف کے جھوٹ کو سچ ثابت نہ کر سکا، آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج کچھ دیر بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

فوٹو: فائل


راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کا جواز ہی نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ بھارت کے پاس اپنے آرمی چیف کے جھوٹے دعوے کو سچ ثابت کرنے کا جواز ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارت لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ نہیں کرنا چاہتا تو ہمارے دفتر خارجہ کو جگہ ہی بتا دیں۔ ہم عالمی میڈیا اور سفارتکاروں کو ان کی بتائی ہوئی جگہ پر لے جائیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  کہا کہ ہم دنیا کو دکھائیں گے کہ زمینی حقائق کیا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی آرمی چیف کا دعویٰ مایوس کن ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی آرمی چیف نے کہا تھا کہ بھارتی فوج نے پاکستانی حدود میں تین ٹریننگ کیمپس تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وہ اپنے اس جھوٹ کو سچ ثابت نہ کر سکے۔

پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کے دعوے کے بعد کہا تھا کہ آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کا کوئی کیمپ موجود نہیں ہے اور بھارت چاہے تو ان کا سفارتخانہ غیر ملکی میڈیا کے ساتھ آزاد کشمیر کا دورہ کر سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں