نواز شریف کو صحت کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق

نواز شریف کی صحت کے متعلق میڈیکل رپورٹس حکومت پنجاب کو بھیج دی گئیں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو صحت کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ سابق وزیراعظم کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے اسپتال منقتل کیا جائے۔

چوہدری شوگر ملز کیس: نواز شریف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں پر کیا کہا؟

ہم نیوز کے مطابق میاں نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج انہوں نے سابق وزیراعظم سے ان کی صحت کے حوالے سے مشاورت اور جائزے کے لیے ملاقات کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کی صحت ٹھیک نہیں ہے بلکہ انہیں شدید خطرات لاحق ہیں۔

ڈاکٹر عدنان نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خون میں موجود سفید خلیوں کی شدید کمی ہےجس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے۔

‘نواز شریف کو جیل سے باہر آنے کی کوئی جلدی نہیں ’

نواز شریف کے ذاتی معالج نے متعلقہ حکام سے کہا ہے کہ پی ایم ایل (ن) کے قائد کی اسپتال منتقلی فوری طور پر ہونی چاہیے۔

میاں نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید و بند کی صعوبتیں جھیل رہے ہیں۔ انہیں عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں