نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران نیازی کو قاتل ٹھہرائیں گے، شہباز شریف

فوٹو: فائل


لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کے باوجود اسپتال منتقل نہ کرنا حکومتی بے حسی اور بدترین سیاسی انتقام پہ مبنی پالیسی ہے۔

نواز شریف کو صحت کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر  خدانخواستہ کچھ ہوا تو عمران نیازی کو قاتل ٹھہرائیں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے حق کے لیے لڑنے والے قائد کی خاطر ہر خطرے سے ٹکراجائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جیل مینوئل پر عمل نہ کرکے حکمران لاقانونیت کے مرتکب ہورہے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی اقدامات خود واضح ثبوت ہیں کہ نوازشریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عمران نیازی کے حکم پر نوازشریف کو اسپتال نہیں لے جا یا جا رہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایم ایل (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا کہ عاقبت نااندیش حکمران قومی وجود پر لگنے والے زخموں میں اضافے کی حماقت پر اترے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عقل سے عاری اور تکبر سے بھرے حکمران اپنی حماقتوں سے ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی میاں نواز شریف کو اسپتال منتقل نہ کرنے پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے متنبیہ کیا ہے کہ اگر خدانخواستہ نواز شریف کو کوئی نقصان پہنچا تو عوام کا ہاتھ اور عمران خان کا گریبان ہوگا۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو مولانافضل الرحمان کا اہم پیغام پہنچادیا

انہوں نے کہا کہ خون میں سفید خلیوں کی تعداد میں نمایاں کمی انتہائی خطرناک علامت ہے اور اسے نظرانداز کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی روٹی بند کرنے، اے سی اتارنے اور ادویات وعلاج بند کرنے سے ملک کا جی ڈی پی نہیں بڑھ جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے خبردار کیا کہ عمران صاحب! سیاسی انتقام میں اندھے، بہرے اور گونگے نہ بنیں۔


متعلقہ خبریں