ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہے گا

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

اس دوران بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کالام: 0، سکردومیں 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں