جے یو آئی کا آزادی مارچ: اپوزیشن آج پھر سر جوڑ کر بیٹھے گی

جے یو آئی کا آزادی مارچ: اپوزیشن آج پھر سر جوڑے گی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے متعلق سوچ بچار کیلئےحزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس(اے پی سی) آج ہوگی جس میں اہم رہنما شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کی کانفرنس میں آزادی مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جب کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا کے آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں شروع

جمیت علمائے اسلام کی رہبر کمیٹی نے حکومت کی مذاکراتی ٹیم کیساتھ بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جے یو آئی کے رہنما مولانا غفور حیدری کہہ چکے ہیں کہ مارچ ہر صورت میں ہو کر رہے گا اور ہمارے جیالے ہر صورت آئیں گے۔

رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کہتے ہیں حکومت کو خبردار کیا کہ ان کا احتجاج پُرامن ہو گا لہذا حکومت انہیں روکنے کی کوشش نا کرے۔

دوسری جانب چئیرمین پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے یک نکاتی ایجنڈے پر اتفاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک چلانا کرکٹ میچ نہیں، یہ کٹھ پتلیوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ نیب کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جائے تو اپوزیشن کے پاس احتجاج کے سوا کیا راستہ رہ جاتا ہے؟


متعلقہ خبریں