شنگھائی الیکٹرک پاکستان میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

شنگھائی الیکٹرک پاکستان میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

چین کی کمپنی شنگھائی الیکٹرک تھر کوئلہ بلاک ون میں چار ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی اور وہاں 1320 میگاواٹ کے دو بجلی گھر قائم کرے گی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق شنگھائی الیکٹرک کے سات رکنی وفد نے پیر کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور منصوبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

شنگھائی الیکٹرک کان کنی کررہی ہے اور تھر کوئلہ بلاک ون کے مقام پر دوبجلی گھر قائم کرے گی۔

اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے کی لاگت کا تخمینہ اس سال کے آخر میں لگایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

دو برس قبل اکتوبر 2016 میں ابراج کا یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ وہ کے الیکٹرک میں اپنے شیئرز کا بڑا حصہ ایک اعشاریہ 77 ارب ڈالر میں چین کے سرکاری ادارے شنگھائی الیکٹرک کو فروخت کر رہی ہے۔


متعلقہ خبریں