وزیراعلیٰ پنجاب آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے سرگرم

وزیراعلیٰ پنجاب آزادی مارچ سے نمٹنے کے لیے سرگرم

فوٹو: فائل


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمیعت علمائے اسلام کے آزادی مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق عثمان بزدار آزادی مارچ پر اپنی کابینہ سے بھی مشاورت کریں گے اور حکومتی اقدامات پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت پنجاب حکومت کی آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریوں پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی شرکائے مارچ کو روکنے کے لیے پولیس نے عملی تربیت حاصل کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے آزادی مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دیں

اسلام آباد میں آزادی مارچ کے بینرز لگانے پر دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

وزارت داخلہ نے وفاقی دارالحکومت کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبوں سے پولیس کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 27 اکتوبرسے موٹرویزاورجی ٹی روڈبند کردیئے جائیں گے، آزادی مارچ کے دوران جی ٹی روڈ کو خیرآباد کے مقام پر بند کیا جائے گا، نوشہرہ میں خیرآباد کے مقام پراٹک پل کے دونوں اطراف کنٹینرزرکھ دیئے گئے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ آزادی مارچ سے نمٹنے کےلئے کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، کنٹرول روم سے پنجاب، وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کو کنٹرول کیا جائےگا۔ پنجاب، کے پی کے چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنراسلام آبادکنٹرول روم سے رابطے میں رہیں گے۔


متعلقہ خبریں