آصف علی زرداری کو اسپتال منتقل کردیا گیا

نیب کا موقف ہے کہ آصف علی زرداری قرض لے کر معاف کرانے کے اس مقدمے میں بطور صدر اثرانداز ہوئے

فائل فوٹو


اسلام آباد: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) منتقل کردیا گیا ہے۔

آصف علی زرداری کو کارڈیک سنٹر میں داخل کیا گیا ہے اور اسپتال کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔

میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی تھی

پیپلزپارٹی رہنما سے صحافی نے سوال کیا کہ کنٹنیر لگ گئے گرفتاریاں ہو رہی ہیں کیا کہیں گے؟ کیا مولانا صاحب اپنے مقصد میں کامیاب ہوں گے؟

یہ بھی پڑھیں: ’ہم آزادی مارچ کے لیے پہلے دن سے مولانا کے ساتھ ہیں‘

آصف علی زرداری نے کہا کہ اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں، مولانا فضل الرحمان انشاء اللہ ضرور کامیاب ہوں گے۔

قبل ازیں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وہ آزادی مارچ کے لیے پہلےدن سے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا جمہوری حق ہے اور جمہوری حق چھینا نہیں جاسکتا، ہم ظلم سے لڑتے آئے ہیں،  آئندہ بھی لڑتے رہیں گے اور اپنی جدوجہد سے اس کٹھ پتلی حکومت کو گھر بھیجیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے تمام آپشنز بند کیے جانے کے بعد ہی سیاسی جماعتوں نے مجبوراً احتجاج کا راستہ اختیار کیا ہے۔


متعلقہ خبریں