’کامیاب جوان پروگرام میں تعلیم کی کوئی شرط نہیں ’

پی ڈی ایم رہنما ریاستی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیراعظم  کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے واضح کیا ہےکہ کامیاب جوان پروگرام میں تعلیم کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت ہے کہ  کامیاب جوان پروگرام شفاف ہونا چاہیے، ماضی کے یوتھ پروگرام سیاست کی نذر ہوئے تھے جن میں محض 90 ہزار نوجوانوں نےدرخواستیں جمع کرائیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 5 سے50 لاکھ تک قرضے پر شرح سود 8 فیصد ہوگی، کوشش کر رہے ہیں کہ دسمبر سے قرض کی فراہمی کا عمل شروع ہو جائے۔

انہوں نے بتایا کہ کامیاب نوجوان پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، اس میں کسی بھی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

کامیاب جوان پروگرام ہے کیا؟

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں عثمان ڈار نے کامیاب جوان پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ سب کو بغیر کسی ضمانت کے 5 لاکھ تک کا قرض دیا جائے گا، چھوٹے کاروبار کرنے والوں کو 5 لاکھ فراہم کریں گے، کل رات سے اب تک اس اسکیم کا حصہ بننے کے لیے 15 ہار درخواستیں موصول پو چکی ہیں۔

وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے بتایا کہ اس پروگرام کے تحت جمع کیے گئے ڈیٹا کو پالیسی بنانے اور قانون سازی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تین چیزیں ہمارا بنیادی ہدف ہیں، برآمددات میں اضافہ، صنعتی ترقی اور مقامی مارکیٹ کی قدر میں اضافہ یعنی ’بائے پاکستانی‘۔

عثمان ڈار نے جوانوں کو ایک پیغام دیا کہ قرض کو استعمال کرنے میں ایمانداری، فرض شناسی اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں۔


متعلقہ خبریں