حکومتی کمیٹی کا رہبر کمیٹی سے رابطہ: مشاورت کے لیے ایوان صدر میں اجلاس

حکومتی و رہبر کمیٹیوں کی بیٹھک بے نتیجہ ختم: کل پھر مذاکرات ہوں گے

اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منعقد کیے جانے والے آزادی مارچ پر مذاکرات کرنے کے لیے حکومتی کمیٹی کی جانب سے حزب اختلاف کی 9 جماعتوں پر مشتمل رہبر کمیٹی سے رابطہ قائم کیا گیا ہے۔ رابطہ حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کنوینر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی کے درمیان ہوا ہے۔

آزادی مارچ میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، رہبر کمیٹی کا انتباہ

ہم نیوز کے مطابق رہبر کمیٹی کے کنوینر اورسابق وزیراعلیٰ صوبہ خیبرپختونختوا اکرم خان درانی سے قائم مقام صدر صادق سنجرانی کا بھی رابطہ ہوا ہے۔ رابطہ حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کنوینر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی کے درمیان ہوا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بیرون ملک موجودگی کے باعث چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اس وقت قائم مقام صدر ہیں۔ حکومتی کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر میں ہورہا ہے جس میں اپوزیشن جماعتوں سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے سمیت دیگر متعلقہ امور پہ غور و خوص کیا جارہا ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومتی کمیٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کو کنوینر رہبر کمیٹی اکرم خان درانی نے ٹیلی فونک بات چیت میں اپوزیشن جماعتوں کے مطالبات سے آگاہ کردیا ہے۔

مذاکرات وزیراعظم کے ڈی این اے میں ہی نہیں ہیں، حافظ حسین احمد

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفاع اور حکومتی کمیٹی کے سربراہ نے اپوزیشن کے پیش کردہ مطالبات سننے کے بعد رہبر کمیٹی کے کنوینر سے کہا کہ میں نے اجلاس بلایا ہے جس میں مشاورت کرکے آپ سے رابطہ کریں گے۔

اکرم خان درانی نے اس ضمن میں رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی کو اپنے مؤقف اور مطالبات سے آگاہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی کمیٹی مشاورت کرکے یہ بتائے گی کہ وہ مذاکرات کرنا بھی چاہتی ہے یا نہیں۔

ہم نیوز کے مطابق اکرم خان درانی نے تسلیم کیا ہے کہ ان کی پرویز خٹک اور صادق سنجرانی سے بات چیت ہوئی ہے۔

رہبر کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز کنوینر اکرم خان درانی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جس میں واضح کیا گیا تھا کہ حکومتی کمیٹی کو اگر کوئی بات چیت یا مذاکرات کرنے ہیں تو وہ انفرادی سطح پر جماعتوں سے رابطہ کرنے کے بجائے رہبر کمیٹی سے رابطہ کرے کیونکہ اپوزیشن کی 9 جماعتیں علیحدہ علیحدہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت نہیں کریں گی۔

حکومت سے مذاکرات: جے یو آئی کے بعد اے این پی نے بھی انکار کردیا

جمعیت العلمائے اسلام (ف) اورعوامی نیشنل پارٹی نے پہلے ہی حکومتی کمیٹی کی جانب سے رابطہ کرنے پر علیحدہ علیحدہ مذاکرات کرنے سے انکار کردیا تھا۔


متعلقہ خبریں