خاتون آسٹریلوی کرکٹر کے دوست نے میدان میں ہی شادی کی پیشکش کردی


خاتون آسٹریلوی کرکٹر امینڈا جیڈ ویلنگٹن کو ان کے دوست  نےکرکٹ کے میدان میں ہی شادی کی پیشکش کردی ۔

عالمی میڈیا کے مطابق امینڈا ویمنز بگ بیش میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منا رہی تھیں کہ اس دوران ان کے دوست ٹیلر میک کیچنی فیلڈ میں داخل ہوئے اور قریب پہنچ کر ایک گھٹنے کے بل بیٹھتے ہوئے شادی کی پیشکش کردی۔

خاتون کرکٹر کے دوست ٹیلر میک کے اس بے ساختہ عمل پر امینڈا نے ’یس‘ کہا تو  اس موقع پر قریب موجود ساتھی کھلاڑیوں نے انھیں بھرپور انداز میں مبارکباد دی۔اپنی نوعیت کا یہ منفرد منظر  دیکھ کر فیلڈ میں موجود دیگر افراد بھی خوب محظوظ ہوئے۔

واضح رہے کہ  22 سالہ امینڈا نے 2016 میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے لئے  ڈیبیو کیا اور اب تک  8 ٹی 20، 12 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ کھیل چکی ہیں،امینڈا ویمنز بگ بیش میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی نمائندگی کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیےنیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شاہی جوڑی کی بلے بازی


متعلقہ خبریں