آصف زرداری پمز میں زیر علاج: آصفہ کے علاوہ کسی نے بھی ملاقات نہیں کی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر پاکستان آصف زرداری کو علاج کی خاطر پمز اسپتال کے کارڈیک سینٹر کے پرائیوٹ وارڈ میں داخل کردیا گیا ہے۔ پرائیوٹ وارڈ کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔

سابق صدر آصف زرداری کو پمز اسپتال میں زیر علاج رکھنے کا فیصلہ

ہم نیوز کے مطابق سینٹرل جیل راولپنڈی کے سپرٹنڈنٹ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائد میاں نواز شریف کو بھی گزشتہ روز نیب لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری سے اسپتال میں ملاقات کے لیے پی پی پی کے وہ رہنما بھی اسپتال نہیں پہنچے جو اسلام آباد میں موجود تھے۔ دلچسپ امر ہے کہ پارٹی کے تقریباً تمام اہم  رہنما احتساب عدالت میں موجود تھے۔

نواز شریف کی سیکورٹی میں اضافے کے لیے نیب نے باقاعدہ درخواست کردی

ذرائع کے مطابق سابق صدر پاکستان سے ملاقات کے لیے ان کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری آئی تھیں جب کہ پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں