نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کو گزشتہ روز بھیرہ سے لاہور جاتے ہوئے راوی ٹول پلازہ پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی گرفتاری 16 ایم پی او سمیت دیگر دفعات کے تحت درج مقدمہ میں عمل میں لائی گئی تھی۔ یہ مقدمہ 13 اکتوبرکو تھانہ اسلام پورہ میں درج ہوا تھا۔

نواز شریف سے ذاتی معالج کی ملاقاتوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ہم نیوز کے مطابق پولیس نے کیپٹن (ر) محمد صفدرکو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ رانا آصف کی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کی جانب سے  ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ عدالت نے احکامات دییے ہیں کہ انہیں دوبارہ پانچ نومبر کو پیش کیا جائے۔

سابق وزیراعظم کے داماد محمد صفدر کی گرفتاری پی ایم ایل (ن) کے قائد کی قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال منقتلی کے کچھ دیر بعد ہوئی تھی۔

‘نواز شریف کو جیل سے باہر آنے کی کوئی جلدی نہیں ’

گرفتاری سے قبل محمد صفدر نے اپنے بیان میں نواز شریف کو زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا جبکہ نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے بھی ایسے ہی خدشات ظاہر کیے ہیں۔


متعلقہ خبریں