جیوانی کے قریب  کھلے سمندر میں کشتی سے پونے تین ارب کی منشیات برآمد


اسلام  آباد : پاک بحریہ ،پاکستان کسٹمز اور میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نےانسداد منشیات کے ایک مشترکہ آپریشن  لگ بھگ پونے تین ارب روپے کی ہیروئن پکڑ لی ہے ۔

پاک بحریہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیا ن میں کہا گیاہے کہ آپریشن بلوچستان کے علاقے پشوکان کے قریب جیوانی میں کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  اس مشترکہ آپریشن میں القمبر نامی کشتی سے سو کلوگرام سے زائد کرسٹل اور 170کلو گرام سے زائد سنتھیٹک ہیروئن برآمد کی گئی۔

بیان کے مطابق برآمد کی گئی منشیات کی مالیت تقریبا دوارب چوہتر کروڑ روپے سے زائد ہے. برآمد شدہ منشیات مزید قانونی کاروائی کے لئے کسٹم حکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

اس اہم آپریشن کے دوران مذکورہ کشتی کے عملے کو بھی حراست میں لے لیا گیاہے جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اورچھالیہ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام


متعلقہ خبریں