ملائیشین وزیر اعظم کشمیر کے بیان پر ڈٹ گئے

ملائیشیئن وزیر اعظم کشمیر کے بیان پر ڈٹ گئے

فوٹو: فائل


کوالالمپور: ملائیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کشمیر سے متعلق بیان پر ڈٹ گئے۔

ملائیشیاء کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملائیشین پام آئل پر بھارتی پابندی کے باوجود میں کشمیر پر اپنے بیان سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ جو میرے ذہن میں ہوتا ہے اس کے مطابق بات کرتا ہوں اور اپنے بیان سے پیچھے نہیں ہٹتا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔ اگر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پرعمل درآمد نہیں کیا جاتا تو اس ادارے کا کیا فائدہ ہے۔

واضح رہے کہ مہاتیر محمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ بھارت نے کشمیر پر قبضہ کیا ہوا ہے اور کمشیر کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا تھا۔

مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ضمیر کے مطابق بات کرتے ہیں اور ہم نہ اپنا بیان بدلتے ہیں نہ ہی واپس لیتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں کشمیر بھارت کا حصہ بن گیا تو وہ لاہور کا رخ کرے گا، سراج الحق

مہاتیر محمد کے بیان کے بعد انتہا پسند بھارتی تاجروں نے ملائیشین پام آئل در آمد نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔


متعلقہ خبریں