’’ میں اپنی بیماری بھول کر آپ کے لیے زیادہ پریشان ہوں‘‘۔ نواز شریف کا مکالمہ

نوازشریف کی شوگر کنٹرول نہیں ہو رہی، ڈاکٹر یاسمین

فائل فوٹو


لاہور: ’’بیٹا! مجھے آپ کی فکر لاحق ہے، میں اپنی بیماری بھول کر آپ کے لیے زیادہ پریشان ہوں‘‘۔ یہ جملے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران ادا کیے۔

’نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان کو کٹہرے میں لائیں گے‘

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی بات چیت صدر مسلم لیگ (ن) لائرز فورم رفاقت ڈوگر نے اپنے موبائل فون پر کرائی۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق کپٹن (ر) محمد صفدر نے موبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ! پریشان نہ ہوں، میں بالکل ٹھیک ہوں‘‘۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم نے فون پراستفسارکیا کہ ’’ پولیس والوں نے آپ کے ساتھ زیادتی تو نہیں کی‘‘؟ انہوں نے اپنے داماد کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’پریشان نہ ہونا اور حوصلہ نہ ہارنا‘‘۔

حکومت کے خاتمے تک جے یو آئی (ف) کے ساتھ ہیں، نواز شریف

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے جواب میں کہا کہ ’’میرے حوصلے بلند ہیں ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا‘‘۔ انہوں نے پی ایم ایل (ن) کے قائد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے‘‘۔


متعلقہ خبریں