ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگا اور اسکی مدت بھی زیادہ نہیں ہوگی، مولانافضل الرحمان

فضل الرحمان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

فوٹو: فائل

اسلام آباد: جمیعت علمائے اسلام  کے امیرمولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا دھرنا نہیں مارچ ہوگااوراسکی مدت بھی زیادہ نہیں ہوگی۔اتنا احتجاج کرینگے جس دوران ہمارے کارکن تھک نہ جائیں۔ 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے دینے کی تجویز زیر غور ہے مگر ہم اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ مناسب وقت پر کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا مینڈیٹ جعلی ہے شروع دن سے تسلیم نہیں کیا۔

ایک صحافی کے سوال کے جواب میں جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ گرفتاری یا نظر بندی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ وزیر اعظم کے استعفی کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:  سندھ اور بلوچستان سے آنے والے آزادی مارچ کے قافلوں کو روکنے کی تیاری

انہوں نے کہا کہ  مرکزی قیادت کو گرفتار کیا گیا تو جوابی  منصوبےتیار ہیں۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز