داخلی سیکورٹی آپریشنز کے لیے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے۔ جنرل باجوہ

داخلی سیکورٹی آپریشنز کے لیے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے۔ جنرل باجوہ

ایبٹ آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں داخلی سیکورٹی آپریشنز کے لیے بلوچ رجمنٹ کا کردار مثالی ہے۔انہوں نے یہ بات بلوچ رجمنٹ ایبٹ آباد کے دورے کے موقع پر حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

جدید عسکری ٹیکنالوجی کے باوجود سپاہیانہ مہارتیں اہمیت کی حامل ہیں۔ جنرل باجوہ

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹٓف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا اور کرنل کمانڈنٹ انسٹالیشن تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد میں منعقدہ تقریب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹننٹ جنرل اظہر عباس کو کرنل کمانڈنٹ بلوچ رجمنٹ کے بیج بھی لگائے۔

پنجاب اسمبلی:جنرل باجوہ کو تمغہ جمہوریت سے نوازنے کی قرارداد

جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مثالی قرار دیا اور دورے کے موقع پر یادگارہ شہدا پر پھول بھی رکھے۔


متعلقہ خبریں