بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم ہاؤس میں  کی ملاقات۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بابر اعوان نے اس موقع پر کہا کہ نریندر مودی کو جو پذیرائی بھارت سے نہ مل سکی وہ مولانا فضل الرحمان نے فراہم کر دی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ بظاہر اہوزیشن کا ممکنہ احتجاج پر امن نہیں لگ رہا ہے۔ جو مناظر دیکھے ان سے انتشار کی منصوبہ بندی عیاں ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’آزادی مارچ کے نام پر عوام کو اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں دی جاسکتی‘

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا ترجیح ہے۔ توجہ عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی معاشی ترقی پر مرکوز ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے کامیاب جوان اور غریبوں کے لئے احساس پروگرام شروع کیا ہے۔

اس موقع پر بابر اعوان نے کہا کہ ملک درست سمت میں جاتا دیکھ کر دھرنوں کی مخالفت کرنے والے بھی حمایت میں نکل پڑے ہیں۔ مولانا نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔


متعلقہ خبریں