عمر کوٹ: غربت اور بیماری سے تنگ محنت کش میاں بیوی نے خود کشی کر لی

عمر کوٹ: غربت اور بیماری سے تنگ محنت کش میاں بیوی نے خود کشی کر لی

عمرکوٹ: بیماری، غربت اور افلاس سے تنگ آکر محنت کش میاں بیوی نے خود کشی کرلی۔ پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے اوراصل حقائق جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عمر کوٹ کے علاقے چھور کے قریبی گاؤں میں بیماری سے تنگ آکر بیوی نے خود کشی کی تو اس کی نعش جھولتی دیکھ کر غریب محنت کش ہمت ہار بیٹھا اور خود کو بھی لٹکا کر خود کشی کرلی۔

طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام: ایم اے او کالج کے استاد کی خود کشی کے معاملے کی تحقیقات

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بیمار بیوی کا گزشتہ کچھ عرصے سے غربت کے باعث علاج نہیں ہو پارہا تھا جس کی وجہ سے گھر میں سخت پریشانی تھی۔

میاں بیوی کی جانب سے خودکشی کی اطلاع ملنے پر علاقہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور اس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس نے جائے وقوع سے ثبوت و شواہد بھی اکھٹے کیے ہیں جن کا تفصیلی معائنہ کیا جارہا ہے تاکہ حقائق کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔

‘دنیا بھر میں ہر 40 سیکنڈ کے بعد ایک شخص خود کشی کرتا ہے ’

ہم نیوز کے مطابق ایس ایچ او نیو چھور کا کہنا ہے کہ بظاہر تو خود کشی دکھائی دے رہی ہے لیکن فی الوقت حتمی طور پر کچھ کہنا نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق جاننے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

ہم نیوز کے مطابق خود کشی کرنے والے میاں بیوی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ علاقے میں میاں بیوی کی ایک ساتھ خود کشی کے واقع سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ہم نیوز کو تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ میاں بیوی کی خود کشی سے یتیم ہونے والے چار بچوں کی آئندہ زندگی کیسے گزرے گی؟ وہ کس کے پاس رہیں گے؟ اور کون ان کی دیکھ بھال کرے گا؟


متعلقہ خبریں