وفاقی دارالحکومت میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، متعدد افراد زخمی

وفاقی دارالحکومت میں گیس سلنڈر کا دھماکہ، متعدد افراد زخمی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گیس سلنڈر کے دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سیکٹر ای الیون میں ہونے والا دھماکہ سلنڈر کا تھا جس میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دھماکہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ بیکری میں رکھے گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا زخمی ہونے والوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں تاکہ امدادی کاموں میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

گزشتہ سال بلوچستان کے علاقے تربت کے مین بازار کے پارک ہوٹل کے قریب دکان میں گیس سلنڈر پھٹنے سے اسکول کے طلبا سمیت 23 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں کراچی: گیس سلنڈر دھماکہ،دو جاں بحق، تین زخمی

تربت میں ہونے والے گیس سلنڈر کے دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی سے اردگرد موجود افراد سمیت اسکول وین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔


متعلقہ خبریں