نواز شریف کی صحت سنبھلنا شروع: پلیٹ لیٹس کی تعداد 24ہزار ہوگئی

نواز شریف کی صحت سنبھلنا شروع: پلیٹ لیٹس کی تعداد 24ہزار ہوگئی

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت بتدریج بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد دو ہزار سے بڑھ کر 24 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائد کو دو میگا کٹ لگانے کے بعد ان کا دوبارہ سی بی سی ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پلیٹ لیٹس کی تعداد 24 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

نواز شریف کی سیکورٹی میں اضافے کے لیے نیب نے باقاعدہ درخواست کردی

ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ پی ایم ایل کے قائد کی حالت قدرے بہتر اور خطرے سے باہر ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ تاحال ایسی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے کہ میاں نواز شریف کے جسم کے کسی بھی حصے سے کسی قسم کی بلیڈنگ ہوئی ہو۔

سابق وزیراعظم کو طبیعت کی سخت خرابی کے بعد گزشتہ رات نیب لاہور کے دفتر سے سروسز اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا تھا کہ شب کو خون کے نمونوں میں پلیٹ لیٹس کی تعداد 16 ہزار رہ گئی تھی جو اسپتال منتقلی تک مزید کم ہوکر 12 ہزار ہوگئی تھی۔ صبح معلوم ہوا تھا کہ ان کی تعداد صرف دو ہزار رہ گئی تھی۔

آصف زرداری پمز میں زیر علاج: آصفہ کے علاوہ کسی نے بھی ملاقات نہیں کی

سروسز اسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود کی سربراہی میں چھ رکنی میڈیکل بورڈ نواز شریف کا علاج کررہا ہے جس میں ڈاکٹر کامران خالد، ڈاکٹر عارف ندیم ، ڈاکٹر فائزہ بشیر، ڈاکٹر خدیجہ عرفان اور ڈاکٹر ثوبیہ قاضی شامل ہیں۔

میڈیکل بورڈ سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ، گیسٹرو انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اسپیشلسٹ اور فزیشن پر مشتمل ہے۔


متعلقہ خبریں