ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود، سردی میں اضافے کا امکان

موسم

محکمہ موسمیات کی ملک میں موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی


اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں بدھ کی صبح درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ اور مطلع صاف رہا۔ اسلام آباد کے درجہ حرارت قدرے اضافہ ہوا جس سے خنکی سردی کم ہوئی ہے۔

کراچی کا موسم آج معتدل اور خشک رہے گا۔ صبح کے وقت درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 37 تک جا سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے اضلاع مری، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور سرگودھا میں موسم ابر آلود جب کہ دیگر اضلاع میں خشک رہے گا۔

بلوچستان اور سندھ کے اکثر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے جب کہ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے اکثر اضلاع میں موسم ابر آلود رہے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام اور سکردو 01 ، استور اور قلات میں 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں