’ کشمیر میں سنگین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے’

’ کشمیر میں سنگین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے’

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں مودی سرکار کے سفاکانہ اقدامات اور ظلم و بربر بیت سے سنگین انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔ 

ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل برائے سیاسی امور روز میری ڈی کارلو سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ صورتحال اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے متعلق انڈر سیکرٹری جنرل کو آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج  5 اگست کے بعد سے کشمیر کے ہزاروں نوجوانوں اور بچوں کو بغیر مقدمات کے اٹھا کے لے گئی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کو پاک بھارت کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرانے اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے کردار ادا کرنا چاہئیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو بھارت پر زور دینا چاہئیے کہ وہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔

ملیحہ لودھی نے  کہا کہ پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سفارتکاروں کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کچھ نہیں چھپا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مکاری اور جھوٹ پر مبنی بیان بازی کی اصلیت سب پر عیاں ہو گئی ہے۔


متعلقہ خبریں