اسٹاک مارکیٹ میں بہتری، 240 پوائنٹس کا اضافہ

اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان سے کاروبار کا آغاز

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 240 پوائنٹس کے اضافے پر ہوا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 33 ہزار 198 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرتا نظر آیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 233 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ اضافہ 439 پوائنٹس کا ریکارڈ کیا گیا اور مارکیٹ 33 ہزار 637 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی تاہم کاروبار کا اختتام 240 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 33 ہزار 439 پوائنٹس پر ہوا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 65,517,530 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 2,997,890,053 بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمت میں تقریباً تین روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 114 پوائنٹس اضافے کے ساتھ  33 ہزار 198 پوائنٹس پر ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں