‘نیب نے ڈھیل دی، ڈیل نہیں کی’

اسد منیر کی مبینہ خودکشی: چیئرمین نیب کا خود انکوائری کا فیصلہ

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو(نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے مطابق ان کے ادارے نے صرف ڈھیل دی ہے کسی سے ڈیل نہیں کی۔

پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عوام کو لوٹنے والی ہاوَسنگ سوسائٹیزاور بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکتے، مافیا نے بے دردی سےغریب عوام سےکروڑوں روپےاکٹھے کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو لوٹنے والے مافیا کا وقت اب ختم ہوچکا اور ان کا جلد خاتمہ ہو جائے گا، اب بھی وقت ہے غریب عوام کی لوٹی ہوئی رقم واپس کردیں۔

انہوں نے کہا کہ جوسمجھتے تھے انہیں کوئی کچھ نہیں کہے گا آج جیلوں میں ہیں، غریب عوام کی خواہشات کو بیچنے والے سمجھتے ہیں کہ بری الذمہ ہوگئے لیکن ایسا نہیں ہے۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ ہمارے راستے میں جو بھی رکاوٹ آئی اسے عبور کریں گے۔ نیب کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور نہ کسی کے لیے کوئی رعایت ہے، ہر کسی کو لوٹی ہوئی رقم واپس کرنا ہوگی۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ماضی میں جن سے سوال کرنا مشکل تھا آج قانون کی گرفت میں ہیں، ہم کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں جس کے لیے سب سے پہلے اپنے گھر کو صاف کرنا مقصود تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب میں کسی قسم کی کرپشن کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا اور نہ کسی بد عنوان افسر کی گنجائش ہے۔ وہ وقت جلد آئے گا جب پاکستان کرپشن فری سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وقت سخت ہے لیکن ہم نے پہلے بھی سختیوں کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔


متعلقہ خبریں